موٹروے ایم فائیو پر ٹریلر اور مزدا میں تصادم، 2افراد جاں بحق

 

لیاقت پور (اُمت نیوز) موٹروے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو کے مطابق ٹریلر اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت اکمل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے ۔