کراچی : فورسز پر حملوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ولی رحمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کا تعلق کمانڈرعظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی اورحساس ادارے کے مطابق ملزم فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد حملوں میں میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے تھے۔