پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا، فائل فوٹو
پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا، فائل فوٹو

سیالکوٹ، بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی

سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازع پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہناتھا کہ اقرااور شکیل کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا،گزشتہ روز شکیل گھرآیا تو اقراکی بہنیں اور ان کے شوہر پہلے سے موجود تھے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کیساتھ ملکر شوہر کو آگ لگائی،متاثرہ شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل  کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی بیوی اور دیگر فرار ہو گئے تھے  تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کی بیوی کی گرفتاری کیلiے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے متاثرہ شخص کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔