ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیاب آزاد امیدوار بلال اعجاز ہار گئے تھے، فائل فوٹو
ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیاب آزاد امیدوار بلال اعجاز ہار گئے تھے، فائل فوٹو

این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب ہونے والے این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ سے اظہر قیوم نہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ن لیگ کے اظہر قیوم نہرا دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 16 فروری کا آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

واضح رہے کہ ن لیگی امیدواراظہر قیوم ناہرا نے این اے 81 سے آزاد امیدوارکی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے 75 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی گنتی کا حکم دیا تھا ری کاؤنٹنگ کے بعد کامیاب آزاد امیدوار بلال اعجاز ہار گئے تھے جس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔