کارخانے میں نشہ آورجوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فائل فوٹو
کارخانے میں نشہ آورجوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فائل فوٹو

ایف 9پارک میں 12سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9پارک میں 12سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج  کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کو اس کی دوست گھر سے لے کر گئی،میری بیٹی کی دوست کا بھائی اس کو ایف 9 پارک لے گیااوروہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ بیٹی رات کو گھر آئی تو اس نے بتایا کہ اس کی دوست کے بھائی نے اسےزیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ غریب طلاق یافتہ ہوں، لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گزر بسر ہوتا ہے،بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 16مارچ کو پیش آیا تھا۔