حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو
حکومتی جماعتیں مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں، فائل فوٹو

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے انتظامیہ کو 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔