جو عام مزدور ہے یا جس کا کھوکھا ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے،فائل فوٹو
جو عام مزدور ہے یا جس کا کھوکھا ہے وہ تو اس میں شامل نہیں ہوں گے،فائل فوٹو

جیل حکام کو عمران خان سے آج ہی وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عملدرآمد نہیں ہورہا تو آپ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں، ہم توہین عدلت کی درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کردینگے، یہ صرف موجودہ صورتحال سے متعلق نہیں، اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ لکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی،

شیرافضل مروت نے کہاکہ گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل سے استفسار کیا کہ ملاقات کیوں نہیں کروا رہے؟عدالتی آرڈر پر عملدرآمد کریں یہ نہ ہو کہ پھر شوکاز نوٹس جاری کرنا پڑے،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ عدالتی حکم پر 4وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دی تھی،شیر افضل مروت نے کہاکہ ہائیکورٹ آرڈر کے مطابق ہفتے میں  2روز ملاقات کرائی جانی ہے،جیل حکام اس عدالت کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کررہے ،

عدالت نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عملدرآمد نہیں ہورہا تو آپ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ ہم توہین عدلت کی درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کردینگے، یہ صرف موجودہ صورتحال سے متعلق نہیں، اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ لکھیں گے۔

سٹس ارباب طاہر نے کہاکہ گزشتہ روز وکلا کی ملاقات کیوں نہیں کرائی گئی؟ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ کل سکیورٹی کی کوئی مشقیں چل رہی تھی اس لئے ملاقات نہیں کرائی گئی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ وکلا کو ملاقات کرانے میں کیا مسئلہ ہے آپ ان کو اجازت دیں۔

عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے آج وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم  دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جیل حکام آج بھی اور طے شدہ دنوں پر بھی ملاقات کرائیں گے۔