عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلیے درخواست دائر
جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے، عمران خان کی درخواست میں استدعا
فائل فوٹو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات 2024میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔