فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

گوادر پورٹ اتھارٹی پر بی ایل اے کا حملہ ناکام،8 دہشت گرد ہلاک

گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس میں حملے کے دوران  فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں،جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حملے کو ناکام بنانے کے لیے فورسز نے جوابی کارروائی کی، بھاری نفری طلب کرلی، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب دہشت گردوں کا سیکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور جوابی فائرنگ میں تمام 8 دہشت گرد مارے گئے۔