سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

اسلام آباد(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں، ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ نواز شریف کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔

وہ سابق صدر پاکستان جسٹس ریٹائرڈ محمد رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ن لیگ کے مشن کو جاری رکھیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤنگی۔