کراچی (اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا ہے۔
جمعرات کی صبح جب حصص کی فروخت شروع ہوئی تب خوش گوار مثبت رجحان دیکھا گیا۔ لین دین میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
مثبت رجحان کی بدولت بینچ مارک 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زیادہ اضاف سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر تھا۔
بین مارچ انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زیادہ اضافے سے 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران مختلف معاملات پر سمجھوتے کے آثار سے سرمایہ کاروں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔