چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، فائل فوٹو
چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، فائل فوٹو

پنجگور میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن چاکر لیاقت نامی دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمدہوا۔چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔