بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا، فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا، فائل فوٹو

اسد مجید ایک مرتبہ پھر اپنا بیان رکارڈ کروائیں،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے جو ثبوت دیے وہ جھوٹ ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد مجید ایک مرتبہ پھر اپنا بیان رکارڈ کروائیں، 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا۔

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے، ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، عمران خان کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔