شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو
شہید پولیس کانسٹیبل کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، فائل فوٹو

کوٹری،پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی گاڑی کھائی میں جاگری،3 ہلاک

کوٹری (امت نیوز)جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پرلوٹ مارکرنے والے ڈاکوؤں کے گروہ سے پولیس کا مبینہ مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں کی شہزورپک اپ کھائی میں جاگری،تین ڈاکو ہلاک،ورثاء کا اسپتال کے باہرلاشیں رکھ کرپولیس کیخلاف شدید احتجاج،پولیس موبائل پرحملہ،لاٹھی چارج کے بعد پولیس اوررینجرز نے صورتحال کو قابو کیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پرلوٹ مار کرنیوالے ڈاکوؤں کے گروہ کا پولیس سے سامنا ہوگیا۔

ایس ایس پی جامشورو طارق نوازمغل کے مطابق ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس پرفائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں نے اپنی شہزورپک اپ گاڑی بھگائی اورکچھ فاصلے پرجاکرگاڑی تیزرفتاری کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے،پولیس نے لاشیں سول اسپتال حیدرآباد پہنچائیں جہاں انکی شناخت دلدارولد محمد سومار سولنگی،منورولد عاشق ملاح اوردلبرولد رانو مجیدانوں کے نام سے ہوئی،ہلاک شدگان کے لواحقین اوردیگرافراد بھی اسپتال پہنچ گئے اورپولیس اہلکاروں سمیت اسپتال انتظامیہ سے جھگڑا کرتے ہوئے توڑ پھوڑکی۔

ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے بے گناہ افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کیا،اس دوران مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں سے حملہ کرتے ہوئے موبائل کے شیشے توڑدیئے اورمردہ خانے میں بھی توڑ پھوڑ کی،اطلاع پررینجرزاورپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جنہوں نے لاٹھی چارج کرکے مشتعل افراد کو منتشر کردیا بعد ازاں ورثا لاشیں لیکرروانہ ہوگئے۔