مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں، فائل فوٹو
مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں، فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اہم ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اہم  ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔اس دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو مل جل کر معاشی مشکلات سے نکالیں گے، معاشی بہتری کے لیے وزیر خزانہ سے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں پرویز رشید ، مریم اورنگزیب اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی موجود تھے ۔