محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، فائل فوٹو
محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، فائل فوٹو

وزیر اعلٰی بلوچستان کا 2 ہزار ٹیچرز کو برطرف کرنے کا حکم

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں دو ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا ہے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلٰی سطح اجلاس ہوا تھا، جس میں یہ بڑا اقدام اٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو ہدایت میں کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وزیر اعلیٰ  سرفراز بگٹی نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی ، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جاررہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلٰی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔