سینیٹ کی جنرل نشست پراعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور

اعظم سواتی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی گئی تھی۔

March 25, 2024 · قومی
فال فوٹو

فال فوٹو

پشاور اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس شکیل احمد نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا،سینیٹ کی جنرل نشست پراعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے۔

یادرہے کہ اعظم سواتی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی گئی تھی۔