رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو
رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو

عید الفطر پر چلنے والی خصوصی چار ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان

لاہور(امت نیوز)پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی چار ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پہلی خصوصی ٹرین سات اپریل کو کراچی سے شام چھ بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔خصوصی ٹرین کراچی سے چل کر براستہ ملتان ،فیصل اباد اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین سات اپریل کو ہی کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے دس بجے روانہ ہوگی۔ سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چل کر براستہ ملتان ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری عید اسپیشل ٹرین آٹھ اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ساہیوال لاہور پہنچے گی۔عید الفطر پر چلنے والی چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔خصوصی ٹرین لاہور سے چل براستہ ساہیوال ملتان کراچی پہنچے گی۔