ڈی آئی خان،فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا (اُمت نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آپریشن دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔

مارے جانے والوں میں دہشت گرد مصطفی، قسمت اللہ اور اسلام الدین بھی شامل تھے۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف بہت سی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔