فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں احتجاج ختم،پولیس اسٹیشن اور چوکیاں کھل گئیں

جنوبی وزیرستان لوئر پولیس نے فرنٹیئر کور(ایف سی)کے خلاف جاری احتجاج ختم کردیا ، گاڑیاں واپس کردی گئیں جس کے بعد احتجاجاً بند کیے جانے والے پولیس اسٹیشن اور چوکیاں دوبارہ کھول دی گئیں۔

6پولیس تھانوں نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی کے ہاتھوں پکڑی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر احتجاج ختم کردیا گیا۔