فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کر دیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر، شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا ہے،پنجاب میں 40ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈہو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے ،امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے،امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈلو کے بیان ، امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔

عمران خان نے کہاکہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے ہمیں پیرافریز کاپی دی گئی تھی،9 مئی واقعات کی تحقیقات،8 فروری کے انتخابات کیلئے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

ان کا کہناتھا کہ 9مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے،دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کر دیا جائے،سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا،پی ایم آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔