فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات

اسلام آباد:  صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔صدر اور وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پربھی گفتگو کی۔