چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو
چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو

چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفارت خانے کا بیان آ گیا

اسلام آباد: ضلع شانگلہ میں ہونیوالے خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفارت خانے کا بیان آ گیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ترجمان چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چینی سفارت اور قونصل خانے دہشت گردی کے حالیہ حملے کی ہےکہ چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہیں، حملے کا شکار ہونے والے دونوں ملکوں کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام بشام حملے کے واقعے کی مکمل تحقیات کریں۔ سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔