کراچی، ڈیفنس میں غلام مرتضٰی جتوئی کے گھر پر پولیس کا چھاپا

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپا مارا۔

غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ رات تین بجے مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور سامان نکال کر پھینک دیا۔

غلام مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

انہون نے الزام لگایا کہ ہمیں پیپلزپارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے، جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔