چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو

سینیٹ الیکشن ، پنجاب کی جنرل نشستوں پر7امیدوار بلامقابلہ کامیاب

لاہور: سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی جنرل نشستوں پر محسن نقوی سمیت 7امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل نشستوں پر ن لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے،ن لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب قرار پائے،حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہو گئے ۔

سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان ایڈووکیٹ کامیاب  قرار پائے،ولید اقبال، شہزاد وسیم، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذات واپس لیے گئے۔