نیول بیس حملے میں شہید سپاہی نعمان فریدمکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

تربت (اُمت نیوز)تربت میں پاکستان نیول بیس پر دہشتگردانہ حملے کے دوارن جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ 2024 کی درمیانی شب تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید (عمر 24سال، ساکن مظفرگڑھ) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہل خانہ و عزیزوعقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی، ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔