9 مئی مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

 

راولپنڈی (اُمت نیوز) 9 مئی مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے والے پانچ ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، یہ احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے ہیں۔

پانچوں ملزمان کےخلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہا کیا گیا تھا۔

رہائی کے فوراً بعد ایاز عباسی اور سیف اللّٰہ سمیت 13 ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔