ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو
ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو

ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران کیوں نہیں؟ خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ججوں کے خط پر تحقیقات کیلیے چیف جسٹس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو اسمبلی میں طلب کیا جاسکتا ہے، ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا سکتے،جنرل (ر) باجوہ نے مجھے پیغام بھجوایا میں تمہارے ساتھ یہ کردوں گا، پہلے بھی جنرل (ر) باجوہ نے ہی مجھے اندر کروایا تھا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی  ٹی وی کے پروگرام  میں کیا۔ پروگرام میں چیئرمین  تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا  کہ سیاست اورعدالتی معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت روکنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان نے فیض حمید کیخلاف انکوائری کی حمایت بھی  کردی۔