بلوچستان سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلاول مندو خیل بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

March 29, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کی سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلاول مندو خیل بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر 7، خواتین کی 2 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔ بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔