اکانومی کلاس کے کرائے میں 50 ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے، فائل فوٹو
اکانومی کلاس کے کرائے میں 50 ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے، فائل فوٹو

غیر متعلقہ پاسپورٹ رکھنے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار

ٹورنٹو : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی  پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

قومی ایئرلائن کی ائیر ہوسٹس سوشل میڈیا پرماڈل اور معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں۔

خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔