چھاپہ مارنے جانے والی ٹیم پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی
زخمی اہلکاروں کو ہسپتل منتقل کر دیا گیا، ملزمان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔
March 29, 2024 · قومی
فائل فوٹو
کشمور میں چھاپہ مار پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
میانی ایٹ بڈانی تھانے کی حدود میں پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتل منتقل کر دیا گیا، ملزمان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔