ہمیں دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(اُمت نیوز) عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 30 مارچ کو ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی سربراہی میں ایک رکنی انکوائری کمیشن بنایا گیا جس کی منظوری کابینہ نے دی تھی، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات میں انکوائری کمیشن پر اتفاق ہوا تھا۔