جھنگ: پاک فوج کے شہید نائیک محمد طاہر کی نماز جنازہ ادا

جھنگ (اُمت نیوز)پاک فوج کے شہید نائیک محمد طاہر کی نماز جنازہ جھنگ میں ادا کر دی گئی۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہید نائیک محمد طاہر کا جسد خاکی سرکاری اعزازت کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ محمد طاہر نے دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے بلوچستان میں جام شہادت نوش کیا۔