اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، فائل فوٹو
اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، فائل فوٹو

شراب پینے والے مسلمان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتارکیا جائے۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں،2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اوراہتمام کررہے ہیں۔

گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے، پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاؤس کے اکائونٹس کو سود سے پاک کیا جائے گا،5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی،عمران خان کے دعوؤں کو اس صوبے اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے، لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔

گورنر سندھ نے زور دیا کہ کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے۔