فائل فوٹو
فائل فوٹو

قلات، مسافر کوچ کی ٹکر سے کار سوار4 افراد جاں بحق

تربت:قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ بینچہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ میں ٹکر سے کار میں سوار خاندان جان کی بازی ہار گیا۔لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 4 زخمیوں اور 4 لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل  کر دیاگیا۔

لیویز حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عید منانے کے لیے کراچی سے پشین جا رہا تھاجبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔