چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، فائل فوٹو
چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، فائل فوٹو

صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: آرمی چیف نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز سے آگاہ کیا اور روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔

صدر مملکت نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اوراس کی قیادت کے خلاف محدود سیاسی مفادات کے حصول کیلیے لگائے گئے بے بنیاد اور بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم کیا۔