وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی، پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔