حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اُمت نیوز) وفاقی حکومت نے عید الفطر کیلئے 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، عید الفطر کیلئے 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔