فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے ملاقاتوں کیلیے نئی فہرست دیدی،شیر افضل خارج

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقاتوں کیلیے نئے فوکل پرسنز کی فہرست دیدی جس میں افضل مروت کا نام شامل نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔