رانا محمد ارشد 2691 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے ہیں، فائل فوٹو 
رانا محمد ارشد 2691 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے ہیں، فائل فوٹو 

پی پی 133 میں دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار رانا ارشد کامیاب

لاہور: ننکانہ صاحب کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار پائے ہیں۔

رانا محمد ارشد نے دوبارہ گنتی میں 44323 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد عاطف 41632 ووٹ حاصل کر سکے۔

وبارہ گنتی کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد 2691 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔