کنڈیارو میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹنے سے 8 مسافر زخمی

 

کنڈیارو( اُمت نیوز) نوشہرہ فیروز کے علاقے کنڈیارو میں مسافر وین الٹنے سے 8 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈالی موری کے مقام پر پیش آیا، مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں تمام زخمی افراد کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے۔