ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، فائل فوٹو
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔