پاکستان میں شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روز عید کا امکان بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔