رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو
رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کر دی،عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان  کیا گیا ہے۔

مسافرعیدالفطرکے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کیلیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔