لاہور ایئرپورٹ پر سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ دو گھنٹے تک کھڑا رہا، فائل فوٹو
لاہور ایئرپورٹ پر سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ دو گھنٹے تک کھڑا رہا، فائل فوٹو

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معمول کی پرواز سے وطن واپسی

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پی آئی اے کی معمول کی پرواز سے وطن واپسی مسافروں کیلیے زحمت بن گئی ۔

وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پر سفر کیا،پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد فلائٹ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتاری گئی،جدہ سے روانگی سے قبل طیارہ شہبازشریف ، مریم نواز، سرکاری وفد کے انتظار میں دو گھنٹے کھڑا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر دو گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے،لاہور ایئرپورٹ پر سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ دو گھنٹے تک کھڑا رہا۔