ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو

سیشن جج کا عید سے قبل اہم اقدام،100 ملزمان کی رہائی کا حکم

اسلام آباد: سیشن جج ویسٹ اعظم خان نےعید سے قبل اہم اقدام کرتے ہوئے معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طورپر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دیدیا۔

سیشن جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے حکم پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔

اسلام آباد سیشن جج ویسٹ اعظم خان نے عید سے قبل معمولی جرائم میں ملوث قیدی اور ضمانت کے بعد مجموعی طور پر 100 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔

سیشن جج نے اڈیالہ جیل میں موجود معمولی جرائم میں ملوث 55 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد سیشن ایسٹ سے 45 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں اورعید سے پہلے رہائی کا حکم دے دیا گیا۔