کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے، فائل فوٹو
کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے، فائل فوٹو

افغانستان سے اٹھنے والا ریت کا طوفان بلوچستان میں داخل

کوئٹہ: افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثرآ گئے، چمن، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔

بتایاگیا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔