اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو
اینٹی کرپشن کورٹ نے ارشد وہرا کے 26 فروری 2024 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کردیا گیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججزکو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوھہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان، جسٹس ارباب علی ہاکڑو شامل ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے ان 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔