فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی،نیا ناظم آباد میں گھرپرآسمانی بجلی گر گئی، چھت اور دیواروں کو نقصان

کراچی: نیا ناظم آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کی چھت اور دیواروں  کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نیا ناظم آباد میں رہائش پذیر فیروز الدین نامی شہری کے گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے باعث گھر کوجزوی نقصان پہنچا۔

آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اور بجلی گرنے کے بعد خوفناک  آواز اوردھماکے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

شہری کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کے چھجے کو نقصان پہنچا اور گھر میں لگے بجلی کے 2 میٹر گر گئے،واقعہ کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔