فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی

لاہور سمیت پنجاب میں عوام کے لیے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقرر کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ  پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کرنے کی ہدایت کی تھی۔